• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، یورپ بھر میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں

پیرس ، لندن (اے ایف پی،جنگ نیوز) امریکااوریورپ میں فرانس سے لے کر برطانیہ تک فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، پیرس، جنیوا، ایمسٹریڈم، لزبن ، پولینڈ ، استنبول اور لندن میں مظاہرے، ہزاروں افراد کی شرکت ۔ 7اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ کے بعد یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ پیرس میں موسلا دھار بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی ، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی روکی جائے، فوری جنگ بندی کی جائے ‘‘ کے نعرے درج تھے ۔ واشنگٹن اور نیویارک میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ وائٹ ہائوس کے سامنے بھی احتجاج ہوا جس میں جنگ بندی کا مطالبہ کیاگیا۔

دنیا بھر سے سے مزید