کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں حکومتی میڈیا آفس کے عہدیدار اسماعیل الثابتہ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل الشفا اسپتال میں سپرد خاک کی گئیں 100 میتوں کو بھی نکال کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں، ان افراد کو اسپتال کے احاطے میں اجمتاعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیساتھ ساتھ صیہونی افواج نے حال ہی میں شہید ہونے والے افراد کی بھی اسپتال کے احاطے میں تدفین کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے چند روز قبل وہاں موجود میتوں کو اجتماعی قبروں میں سپرد خاک کردیا تھا تاہم اسرائیلی بلڈوزرز نے ہفتے کی صبح کھدائی کے دوران قبروں سے تمام میتوں کو نکال لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔