• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ریلوے سے چینی سفیرکی ملاقات

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر ریلوے‘ مواصلات اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ اور چین کے سفیر زیڈونگ نے ٹرانسپورٹ اورمواصلات میں دوطرفہ تعاون پر گزشتہ روز ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ دونوں فریقین نے ایم ایل ون کے نفاذ کو تیز کرنے پر گہری آمادگی کا اظہار کیا جس پر انہوں نے چین کے سفیر کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔میٹنگ کا اختتام ML-1 منصوبے کو کامیاب بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔
لاہور سے مزید