• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پر بجلی کی مرمت کا کام، کراچی کو آج 165 ایم جی ڈی کمی کا سامنا ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے 2023.24کے سالانہ مینٹی ننس کام کے باعث 21نومبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مینٹیننس کام 21 نومبر کی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 12 گھنٹے ہوگا، کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے مینٹیننس کام کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 165 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، اس ضمن میں ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید