• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے، امریکی صدر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور ہم معاہدے کے لیے پر امید ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ قطری حکام بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے بدلے 50 یرغمالیوں کی بازیابی کے معاہدے کی کوششیں کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید