• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی T20 ٹیم کے نئے کپتان کی پریس کانفرنس، صرف 2 صحافی موجود

کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد عوام اور میڈیا نے اپنی ٹیم سے منہ موڑ لیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سوریا کمار یادیو کی پریس کانفرنس میں صرف 2 صحافی موجود تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف آج سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے جب نئے کپتان سوریا کمار یادیو گزشتہ روز پریس کانفرنس کے لیے آئے تو اُنہیں حیران کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کہاں 200 صحافی موجود ہوتے تھے اور کہاں صرف دو جرنلسٹ بہرحال ان دو صحافیوں نے سوریا کمار یادیو سے سوالات کیے اور بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان نے اُن کو خندہ پیشانی سے جوابات دیئے۔

ایک سوال کے جواب میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے صرف تین دن بعد میدان میں واپس آنا بڑا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شکست کو بھلانے میں وقت لگے گا، سوریا کمار نے کہا کہ یہ نئی ٹیم ہے، نئے کھلاڑی ہیں اور نئی توانائی ہے، ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید