غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کو قطر مانیٹر کرے گا اور اس حوالے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آپریشنز روم قائم کر دیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے اسرائیلی فوج اور حماس سے براہ راست رابطے میں ہے۔
دوسری جانب آج غزہ میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ سے ایندھن کے 2 اور گیس کا ایک ٹینکر غزہ میں داخل ہو گیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جمعرات کو عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا تاہم اب 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔