اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو بتادیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ غزہ میں مہم دوبارہ شروع کرے گا۔
اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کریں گے۔
خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ قطری ثالثی معاہدے کے تحت روزانہ 10 اضافی یرغمالیوں کو رہا کیا جاسکے گا۔
دوسری جانب حماس جنگ بندی میں 2 سے 4 روز کی توسیع پر رضامند ہوگیا ہے۔
جنگ بندی میں توسیع کی صورت میں مزید 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوسکے گی۔