یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسس منیجمنٹ جینز لینارک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں ایندھن پر پابندیاں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔
یورپی یونین کے ملکوں اور امداد فراہم کرنے والے اداروں کے اجلاس کے بعد برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینز لینارک نے کہا کہ ہم غزہ میں ایندھن فراہمی میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسس منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ انسانی امداد تک رسائی پابندیوں کی نہیں ضروریات کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ رفح کراسنگ پر ٹرکوں کی تلاشی اور ایندھن پر پابندی اہم مسائل ہیں، غزہ میں روزانہ جانے والی امداد ناکافی ہے۔