نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے کراچی کے صنعتی صارفین سے ریکوری سے متعلق نظرثانی فیصلہ جاری کردیا۔
نیپرا نے پاور ڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا اور اسے نوٹیفکیشن کےلیے وفاقی حکومت بھجوادیا ہے۔
نیپرا فیصلے میں کےالیکٹرک کے صنعتی صارفین سے 3 روپے فی یونٹ رقم 2 ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے میں نیپرا نے کےالیکٹرک کو صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں رقم واپس لینے کی جازت دی ہے۔
نیپرا فیصلے میں مزید کہا گیا کہ رقم کی ریکوری پر عمل درآمد 2 ماہ میں کیا جائے۔
نیپرا نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد 2 ماہ میں کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔
پاور ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق وضاحت مانگی تھی، وفاقی حکومت نے جولائی تا دسمبر 2019 انڈسٹریل ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی حکومت کے پیکیج کا اطلاق پیک آورز اور آف پیک آورز دونوں کےلیے تھا۔
حکومت نے 22 جنوری 2020ء کو آف پیک آورز کے لیے رعایت ختم کردی تھی، حکومتی فیصلے کے بعد کےالیکٹرک نے سبسڈی کی رقم کی وصولی شروع کردی تھی۔
عدالت نے چیلنج ہونے پر سبسڈی کی وصولی روک دی گئی۔
نیپرافیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصلہ جاری کیا گیا، سبسڈی دینے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔