• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے امکانات ہیں، سعودی عرب

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان (فائل فوٹو)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان (فائل فوٹو)

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کے امکانات ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور محاصرہ ناقابل قبول ہے۔ 

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری غزہ کی پٹی کا بحران اور جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید