امریکی جیل گوانتانامو بے سے رہائی پانے والے احمد ربانی کا کہنا ہے کہ گوانتانامو بے میں زندگی کے انتہائی تکلیف دہ سال گزارے، شروع کے 10 سال بد ترین تھے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قید کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
احمد ربانی کا کہنا ہے کہ برفباری میں بغیر کپڑوں کے بٹھا دیا جاتا تھا، انتہائی سخت سردی میں ٹھنڈے پانی سے نہلایا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا جاتا تھا، مجھے انتہائی تنگ و تاریک سیل میں رکھا گیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن اور دیگر رہنماؤں سے متعلق تحقیقات کی جاتی رہیں، ہزار بار سوالات کیے لیکن مجھے القاعدہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔