• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رواں برس قتل 50 فیصد افراد کا تعلق ملک کے دیگر علاقوں سے تھا، ملزمان بھی شہر سے فرار

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )کراچی میں رواں برس قتل ہونے والے 50 فیصد سے زائد افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے،قتل میں ملوث ملزمان میں بیشتر شہر سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رواں برس 537 افراد کو قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے 50.39 فیصد افراد کا تعلق بالائی علاقوں اور ملک کے دیگر مختلف علاقوں سے ہے جنھیں دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کی اپنے آبائی علاقے میں دشمنی تھی جسکی بناء پر انھیں قتل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید