پیارے بچو! ﷲ تعالیٰ نے انسانی زندگی کے لئے غذا کو لازم قرار دیا جو ہماری جسمانی نشونما اور زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے ۔کھاناکھانے کےبھی کچھ آداب ہوتے ہیں جو ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں بتائے ہیں۔ کھانے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور نہایت عاجزی کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ جائیں۔ بسم ﷲ پڑھ کرکھانا شروع کریں دائیں ہاتھ سےکھائیں۔
لقمہ درمیانہ لیں اور خوب چبا کر کھائیں۔ کھانا مناسب مقدار میں کھانا چاہیے۔ یعنی ضرورت سے تھوڑا کم۔ اگر کھاتے وقت کوئی لقمہ گر جائے تو اسے صاف کر کے کھا لیناچاہیے۔ کھانا پلیٹ میں نہیں بچانا چاہیے۔
اگر انگلیوں کے ساتھ سالن وغیرہ لگا ہو تو اسے چاٹ لینا چاہیے۔ کھانا کھا کر ﷲ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور مسنون دعا پڑھنی چاہیے۔ کھانا کھا کر ہاتھوں کو دھولیں۔ پانی کھانا شروع کرنے سےپہلے پی لیں یا کھانے کے دوران پئیں آخر میں نہ پئیں۔