سینیٹر طلحہ محمود نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد اپنے پیغام میں طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے تک عافیہ صدیقی سے ملاقات جاری رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر عافیہ صدیقی پریشر میں نظر آئیں۔
سینیٹر طلحہ محمود کے مطابق عافیہ صدیقی نے ایک ہی پیغام دیا ہے کہ انہیں جلد آزاد کیا جائے، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےحکومت کو کردار ادا کرنا چاہیے۔