• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ رویہ مختلف رکھا جاتا ہے، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہاگر آنے والے انتخابات میں کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیاکراچی کی عوام کسی بھی ایسی پالیسی کو مسترد کردیں گےگزشتہ پندرہ برس میں مستقل باشندوں کے نام ووٹرز لسٹوں سے خارج کر دئیے گئےبلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کے حلقوں میں بدترین جیری مینڈرنگ کی گئی کیا یہ سب زبان و لسان کی بنیاد پر نہیں ہورہا ہےایک طبقہ آبادی کو سازش اور دھاندلی کرکے دیوار سے لگا دیا گیا ہےسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ رویہ مختلف روا رکھا جاتا ہےسندھ کا وزیراعلی ہماری نمائندگی نہیں کرتا ، ان کی پالیسی شہری سندھ کے ساتھ زیادتیاں ہےہم اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر کہاں جائیں اور کس سے فریاد کریں،پاکستان کو تقسیم در تقسیم کیا جارہا ہےکبھی لسانی بل لا کر اور کبھی کوٹہ سسٹم کا نفاذ کرکے تقسیم کیا گیاسندھ سیکریٹریٹ اب سندھی سیکریٹریٹ بن چکا ہےالیکشن کمیشن سندھ کے چیئرمین اعجاز چوہان ایک سیاسی جماعت کے کارکن بنے ہوئے ہیں ایم کیوایم سندھو دیش کی راہ میں رکاوٹ ہے، وہ جمعے کی شام گلشن اقبال میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں گئے ایوانوں میں گئے مگر کہیں ہماری نہ سنی گئی آج ہمیں پھر یہ محسوس ہورہا ہے کہ حلقہ بندیوں میں پھر جانبدارانہ کردار ادا کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سنیئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہاکہ 13 حلقوں پر اعتراضات داخل کرایا تھا جس پر ہمیں اعتماد حاصل تھا لیکن اعجاز چوہان صوبائی کمشنر کے بیان کے بعد شک وشہبات پیدا ہوگئے ہیں اعجاز چوہان پاکستان پیپلز پارٹی کاسر گرم کارکن ہے اندرون سندھ میں مردم شماری میں دھاندلی کردی ہے اعجاز چوہان جب تک عہدے پر براجمان ہیں الیکشن صاف وشفاف نہیں ہونگے۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی ڈپٹی کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں سے مزید