لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نے مارشل لاءدور میں اسلامیہ کالج کوپر روڈ برائے خواتین سمیت دیگرقومی تحویل میں لئے گئے ادارےانجمن حمایت اسلام کو واپس نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ۔