اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فضائی حملہ کیا ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 2 گارڈز جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز شام میں ملٹری ایڈوائزر کے مشن پر تھے۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ آج صبح شامی فضائیہ نے اسرائیلی راکٹ حملہ ناکام بنانے کا بتایا تھا۔