• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتر پردیش کے فیروز آباد کا نام چندر نگر رکھنے کی منظوری

لکھنو(این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے اور ایک ضلع فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کی تجویز کی منطوری دے دی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں نام بدلنے کی تجویز منظور، حتمی فیصلہ ریاستی حکومت کریگی ۔ تفصیلات کےمطابق چوڑیوں کیلئے مشہور شہر فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کی منطور ی میونسپل کارپوریشن کے ایک جلاس میں دی گئی ، نام بدلنے کی تجویز کو حتمی منطور ی کیلئے ریاستی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا جہاں سے منظوری ملتے ہی فیروز آباد کا نام تبدیل کر کے چندر نگر کر دیا جائے گا۔ نام کی تبدیلی کی منظوری دو برس قبل ضلع پنچایت کے اجلاس میں بھی دی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویر بھی منظورکی ہے۔ قبل ازیں فیض آباد اور الہ آباد کے نام بھی بدل دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ریاست کے مغل سرائے ریلوے سٹیشن کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے رکھا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید