کراچی(نیوزڈیسک)ایران میں متعدد سرکاری ٹی وی چینلز کو ہیک کر کے ان پر رضا پہلوی کی تقریر نشر کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کے دوران متعدد سرکاری ٹی وی چینلز کو ہیک کر لیا گیا، ہیکنگ کے دوران رضا پہلوی کی فوٹیج اور حکومت مخالف مظاہروں کی تصاویر دکھائی گئیں جنہوں نے حالیہ ہفتوں میں تہران کو ہلا کر رکھ دیا۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نشریات کے دوران رضا پہلوی کے دو کلپس اور ایک گرافک دکھایا گیا جس میں ایرانی سکیورٹی فورسز سے عوام کا ساتھ دینے کی اپیل کی گئی۔اس گرافک پر درج تھا کہ اپنے ہتھیار عوام کی طرف نہ تانیں، ایران کی آزادی کیلیے قوم کے ساتھ شامل ہو جائیں۔