• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی خطرہ، جرمن فوج میں اہلکاروں کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کرگئی

برلن(نیوز ڈیسک)روسی خطرہ، جرمن فوج میں اہلکاروں کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کرگئی، 2030ء تک فوجیوں کی تعداد بڑھا کر 260,000 کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جرمن وزیر دفاع،جرمنی کے وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ جرمن فوج میں اہلکاروں کی تعداد 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمن فوج میں اب 184,200فعال فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔پسٹوریس کے مطابق سن 2025 میں ’بنڈس ویئر‘ کی فعال قوت میں تقریباً 3,000 فوجیوں کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ 15 سالوں میں بھرتی کے بہترین اعداد و شمار ہیں۔روس کی جانب سے ’’بڑھتے ہوئے خطرات‘‘ کے پیشِ نظر، گزشتہ سال طے پانے والے نیٹو کے نئے اہداف کے تحت جرمنی 2030ء کی دہائی کے وسط تک فوجیوں کی تعداد بڑھا کر 260,000 کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید