• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں بھارت کا اثر کمزور، ہمسایہ ممالک نے نیا رخ اختیار کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک)خطے میں بھارت کا اثر کمزور ہونے لگا، ہمسایہ ممالک نے نیا رخ اختیار کرلیا، نفرت پر مبنی ہندوتوا نظریہ نے بھارت کو خطے میں تنہا کر دیا۔خطے میں نام نہاد بالادستی کا بھارتی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہے۔ انتہاپسند پالیسیوں کے سبب بھارت بین الاقوامی اور علاقائی سطح پرشدید تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرو رسوخ بتدریج کم ترین درجہ پر آگیا۔مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر ایک کے بعد دوسری ناکامی کا سامنا ہے، مودی کی بدنام سرکار کا علاقائی قیادت کا خواب حقیقت کی زمین پر بکھرنے لگا۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کا کہنا ہے بنگلہ دیش اور میانمار اب بھارتی حلقۂ اثر سے نکل کر پاکستان اور چین کے قریب آگئے ہیں، سفارتی تنہائی کے باعث بھارت کو سنگین سیاسی اور جغرافیائی چیلنجز درپیش ہیں، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے اور اس کی بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وہاں بھارت مخالف جذبات میں شدید اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر سری رادھا دتہ کے مطابق بھارت کو بنگلہ دیش اور میانمار دونوں سے تعلقات میں پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ سابق سفارتکار کے پی فے بین کا کہنا ہے بھارت ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔ خطہ میں مؤثر سفارتی پالیسیوں کے باعث امن واستحکام کے لیے پاکستان اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید