• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کو متحد ہونا پڑیگا، اگر گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو نیٹو ختم ہو جائیگا، راسموسن

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپ کو متحد ہونا پڑے گا، اگر گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو نیٹو ختم ہو جائے گا، راسموسن، ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، یورپ کو چاپلوسی ترک کرنا ہوگی، سابق نیٹو چیف، نیٹو کے سابق سربراہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں کی وجہ سے نیٹو اتحاد اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے اور امریکی صدر کی ’چاپلوسی‘ کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن کے مطابق اس وقت عالمی نظام کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔ انہوں نے منگل کو عالمی اقتصادی فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف نیٹو کا بحران نہیں بلکہ پوری ٹرانس اٹلانٹک برادری کا بحران ہے اور دوسری عالمی جنگ کے بعد سے قائم عالمی نظام کے لیے چیلنج ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید