• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے شہر ’’کامچاٹکا‘‘ میں ’’برفانی قیامت‘‘ مکانات کئی میٹر گہری برف میں دب گئے

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں ریکارڈ توڑ برفباری کے باعث سڑکیں، گاڑیاں اور مکانات کئی میٹر گہری برف میں دب گئے جبکہ کم از کم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیرمعمولی صورتحال کے پیشِ نظر حکام نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔شدید سرد طوفان نے کامچاٹکا جزیرہ نما کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ برف کے اتنے بڑے ڈھیر جم گئے کہ بعض عمارتوں کی دوسری اور حتیٰ کہ چوتھی منزل تک برف جا پہنچی۔

دنیا بھر سے سے مزید