• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اترپردیش میں خالی مکان میں نماز ادا کرنے پر 12 افراد گرفتار

نیو دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں خالی مکان میں نماز ادا کرنے پر 12 افراد گرفتار، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی، پولیس کا کہنا ہے نماز کی سرکاری اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی، انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع بیرلی میں پولیس نے ایک خالی مکان میں بغیر اجازت نماز ادا کرنے کے الزام میں 12افراد کو حراست میں لے لیا، جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی لوگوں کی شکایت پر کارروائی عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان عبادت یا مذہبی اجتماع کے لیے منظور شدہ نہیں تھا اور اس حوالے سے کسی قسم کی سرکاری اجازت بھی حاصل نہیں کی گئی تھی، جسے ممکنہ طور پر امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو بعد ازاں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے ضمانت پر رہا کر دیا گیا، جب کہ چند دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید