کراچی(این این آئی)شہر قائد کی فضائیں انتہائی مضر صحت ہو گئی، جس کی وجہ سے کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی کی شرح 187پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ہفتہ کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک موسم خشک، صبح، رات میں ٹھنڈی ہوا چلے گی، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھی، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد تھا۔