• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس اور حساس ادارے کے نام پر ایک اور واردات، شہری کا اغوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس اور حساس ادارے کے نام پر ایک اور واردات سامنے آگئی، سادہ لباس افراد نے شہری یاسرکو اغوا کرکے 12 لاکھ20 ہزار تاوان وصول کیا، واقعہ 16 اکتوبر کی شب محمود آباد اشرف کالونی میں پیش آیا،متاثرہ شہری کہنا ہے کہ 8 سے 10 سادہ لباس مسلح افراد میرے گھر میں داخل ہوئے میں نے پوچھا آپ لوگ کون ہیں توملزمان نے پہلےخود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا پھر مختلف حساس اداروں کے نام سے اپنا تعارف کراتے رہے، سادہ لباس افراد نے میرے گھر کی تلاشی لی، کچھ نہ ملا تو میری گاڑی میں سوار ہو کر مجھے میرے آفس لے گئے ، اور میرے آفس کی بھی تلاشی لی اور رقم کا تقاضہ کرتے رہے ، آفس سے بھی کچھ نہ ملا تو شارع فیصل پر گھماتے رہے،متاثرہ شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سادہ لباس افراد نے میرے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کئے اور2 لاکھ20 ہزار روپے نقد لیکر سادہ لباس افراد نے مجھے رقم لینے کے بعد ایف ٹی سی پل کے قریب چھوڑ دیا،واقعہ کا مقدمہ محمود آباد میں تھانے میں یاسر نامی شہری کی مدعیت میں درج تو کر لیا گیا لیکن ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود اغوا کرنے والی مبینہ پولیس پارٹی کو تاحال گرفتار نہیں جا سکاہے۔
اہم خبریں سے مزید