• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، وائس چانسلر بیوٹمز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے،تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،تعلیم کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ تعلیم کسی بھی قوم کو پروان چڑھانے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے،سرزمین بلوچستان کے طلبا طالبات نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی سٹی اسکول کی سالانہ گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرقرۃ العین بختیاری فاؤنڈر ممبر آئی ڈی ایس پی،ڈاکٹر عروا جاوید پرو وائس چانسلرالحمد اسلامک یونیورسٹی،میر جمال رئیسانی صوبائی وزیر اسپورٹس سابقہ اسٹوڈنٹ دی سٹی اسکول،عثمان ترین فاؤنڈر ممبر بی جی سی الائٹ گروپ،ڈاکٹر نذیر احمد یوٹمز،حمید مہدی انٹر نیشنل کیئریر کونسلر امیرکن ایمبسی،تازین احد اے آرڈی بولان،صائمہ نذیرنیٹ ورک پارٹنر،مہر مریم سیکشن ہیڈ او اے لیول بھی موجو د تھی تقریب میں طلبا طالبات میں بہترین تعلیمی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سونیئر اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر طلباطالبات کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ تعلیم انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے آگے بڑھنے کا ذریعہ بنتی ہے،نوجوان انٹر پرینیور،سائنسدان اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کر کے ملک خصوصا بلوچستان کی خدمت کریںانہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیرترقی فقط خواب ہے کہا جائے توبے جا نہ ہو گا۔ اس لیے کسی بھی قو م کے روشن مستقبل کے لیے نظام تعلیم پر انتہائی سنجیدگی توجہ دینی ضروری ہے، مقررین نے کہا کہ ہمارے طلبا طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے اسٹوڈنٹس نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ان کو مواقع فراہم کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید