کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتون کے قافلے پر فائرنگ اور اس کے غیر قانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ منظور پشتین مظلوم و محکوم قوموں کے جدوجہد کے علامت ہے۔ ان کی گرفتاری اور قافلے پر فائرنگ حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ موجودہ نگران حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کسی بھی شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جمہوری جدوجہد، جلسہ اور جلوس کریں موجودہ حکومت کا یہ اقدام بدترین آمریت ہے۔ملک میں بار بار کے مارشلاء سے حکومت کی غیر آئینی اقدامات اس سلسلے کی ایک کڑی ہے آج حکومت مکمل طور پر جمہوری جدوجہد سے خائف ہے۔ منظور پشتین بالاچ بلوچ کے شہادت کے خلاف تربت میں جاری دھرنے میں شرکت کرنا چاہتے تھے جو کہ ان کا جمہوری حق ہے حکومت مسائل کےحل کی بجائے بطور طاقت حل کرنا چاہتی ہے۔جو قابل مذمت ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیاہےکہ حکومت فوری طور پر منظور پشتین کو رہا کریں اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔