کوئٹہ (این این آئی)ایم آر ڈی ایل کے صدر تان جن نے کہا ہے کہ سیندک منصوبے میں سال2025 کے دوران کمپنی نے سائنسی منصوبہ بندی اور منظم عملدرآمد کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پیداوار و آپریشنز میں تاریخی ریکارڈ قائم ،سیفٹی اور انٹیگریٹی نظام کو مزید مستحکم کیا گیاجبکہ لاگت میں کمی، سائٹ کی بہتری اور کارپوریٹ امیج سازی پر خصوصی توجہ دی گئی یہ بات انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرایف سی نوکنڈی کے ڈپٹی کمانڈنٹ نے اوردیگر نے شرکت کی تان جن نے کہا کہ مشکل سیکورٹی ماحول اور چیلنجز کے باوجود کمپنی کی پیداوار اور آپریشنل کارکردگی نئی بلندیوں تک پہنچی جبکہ پاک چین شراکت داری مزید مضبوط ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مائننگ انڈسٹری میں پہلی مرتبہ CNAS لیبارٹری ایکریڈیٹیشن حاصل کی گئی جو کمپنی کے معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر ہےہم نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھاتے ہوئے پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی بنیاد کو مزید مضبوط بنایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم آرڈی ایل کے نائب صدر محمد خالد گل نے کہا کہ باہمی تعاون اور ٹیم ورک ہی ادارے کی اصل طاقت ہےمشترکہ مقصد کے ساتھ ادارے کو مزید مستحکم بنایا جائے گاایس ایم ایل کے جنرل منیجر ٹیکنیکل نور الحق نے بھی خطاب کیا۔