کوئٹہ(پ ر)بلوچستان سول سروس ایگزیکٹو برانچ ایسوسی ایشن کے صدر داؤد خان خلجی نے سابق صوبائی وزیر کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری جیسے معزز اور آئینی منصب پر فائز افسر کے خلاف ریمارکس نہایت نامناسب اورغیر ذمہ دارانہ ہیں انہوں نے کہا کہ شکیل قادر خان نے اپنے پیشہ ورانہ کردار کے ذریعے صوبے کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔