کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری احمد خان لونی، ضلع سیکرٹری مالیات خلیل اللہ مرغزانی اور ضلع ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ملک شیر دل مرغزانی نے گزشتہ شب مرغزانی روڈ، بالخصوص شہید سراج مرغزانی ناکہ کے قریب غلام حسین مرغزانی اور عبدالغفار مرغزانی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ اورانہیں شدید زخمی کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی دلیل قرار دیا ہےانہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے علاقے میں قائم پولیس چوکیوں کو ختم کر کے عوام کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہےشہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں سبی جیسے نسبتاً پرامن شہر میں اس نوعیت کے واقعات کا رونما ہونا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے جو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔