کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے صارفین کو رمضان المبارک میں سحر و افطار میں پکوانوں کی تیاری کے لیے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی صبح تین بجے (سحری سے قبل) سے اگلی شب ساڑھے دس بجے تک گیس فراہم کرے گی یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی رسد میں بھی واضح کمی ہوئی ہے تاہم رمضان المبارک میں صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے سوئی سدرن کو اضافی گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا ہےگیس کی فراہمی یا کم پریشر کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر ہماری چوبیس گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن 1199، یا سوئی سدرن کی موبائل ایپ یا اپنے قریبی کسٹمر فیسلیٹیشن سینٹر کے ذریعے اپنی شکایات درج کرائیں۔