کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین گجر اور دیگر عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی قیمت میں کئے جانے والے 10روپے فی لیٹر اضافے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے زمینی حقائق کے منافی قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اجناس سمیت ڈیری فارمز کے لوازمات کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی گئی جس کی وجہ سے یہ صنعت زبو ں حالی کا شکار ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاری کردہ نرخنامے کا فوری طور پر از سرنو جائزہ لیکر نظرثانی کی جائے اور کاسٹ آف پروڈکشن کے مطابق منصفانہ ریٹ مقرر کیے جائیں،زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا نرخنامہ جاری کیا جائے ڈیری فارمرز نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو رمضان المبارک کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔