کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی بائیزئی سریاب کے رہائشی نذیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا شاہ فیصل گزشتہ ڈھائی ماہ سے غائب ہے اور اس کا اگر کسی بھی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ میں ریلوے میں ملازم ہوں اور میرا چھوٹا بیٹا شاہ فیصل جو ڈیزل کا کام کرتا تھا 5 دسمبر 2025ء کو گھر سے نکلا اور تا حال واپس نہیں آیا اس کا موبائل فون بھی بند ہے اسے کافی تلاش کیا لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں اگر میرا بیٹا کسی مسلح تنظیم میں شامل ہوا ہے یا اس کا کسی تنظیم سے تعلق ہے تو میرا اور میرے خاندان کا شاہ فیصل سے کوئی تعلق نہیں۔