• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ماہ سے غائب بیٹے کی غیرقانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی لوہڑ کاریز کے رہائشی قادر بخش نے کہا ہے کہ میرا بیٹا بالاچ گزشتہ 10 ماہ سے غائب ہے، جس کی رپورٹ تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی لیکن شنوائی نہ ہوئی، اگر وہ کسی تنظیم میں شامل ہے تو ہمارا اور ہمارئے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرا 24 سالہ بیٹا بالاچ گزشتہ دس ماہ سے غائب ہے، پہلے ہم اس کو تلاش کرتے رہے بعد ازاں اس کے غائب ہونے کی اطلاعی رپورٹ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو دی تھی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا، اس کے گزشتہ دس ماہ سے غائب ہونے کے بعد ہمیں خدشہ ہے کہ وہ کسی تنظیم میں شامل ہے اگر ایسا ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں میں اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتاہوں۔
کوئٹہ سے مزید