کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی سردہ سریاب کے رہائشی بشیر احمد شاہوانی، محمد طارق، محمد جاوید نے کہا ہے کہ ہمارا چھوٹا بھائی شہزاد احمد ایک سال قبل گھر سے ناراض ہوکر چلا گیا تھا اور تاحال غائب ہے اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے یا اس میں شامل ہوا ہے تو اس سے ہمارا اور ہمارے خاندان کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں میرے بھائی خلیل احمد، محمد جاوید، محمد طارق، محمد نادر، ریاض احمد اپنی دو بہنوں کے ساتھ کلی سردہ میں رہائش پذیر ہیں اور ہمارا چھوٹا بھائی شہزاد احمد گزشتہ ایک سال سے غائب ہے اس کو بہت تلاش کیا کوئی معلومات نہیں ملیں غائب ہونے کی تھانہ سریاب میں اطلاع رپورٹ بھی درج کرائی، تاحال اس کی کوئی معلومات نہیں اگر میرے بھائی کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے یا تنظیم میں شامل ہوا ہے تو میرے بہن بھائیوں کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔