• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ کی تیاریاں جاری، پاکستان ٹیم کی ٹریننگ اور پریکٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرتھ ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پرائم منسٹر الیون اور پاکستان کےدرمیان چار روزہ میچ بدھ سے کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نے ان فٹ مائیکل نیسر کی جگہ جارڈن بکنگھم کوپی ایم الیون میں شامل کیا ہے۔

 چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ مائیکل نیسر معیاری بولر ہیں ہم ان کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے محتاط رویہ اپنا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ انہیں اس سمر میں مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے ۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کےکپتان شان مسعود، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں نے رننگ کے بعد فیلڈنگ بالخصوص کیچ لینے کی بھرپور پریکٹس کی۔

ٹریننگ کے دوران ہی بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی تو ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس انڈور کرنا پڑی۔ کھلاڑیوں نے کوچز اور ٹرینرز کی نگرانی میں فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

اسپورٹس سے مزید