• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون دلمتھ ورلڈ یوتھ اسکریبل، پاکستان کے چار کھلاڑی ٹاپ 10 میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھائی لینڈ میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ سری لنکا کے ہی ون دلمتھ نے جیت لی،دفاعی چیمپئن پاکستان کے علی سلمان چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستان کے بلال اشعر نے چھٹی، عفان سلمان نے ساتویں اور احمد سلمان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے تین بھائیوں سمیت چار کھلاڑیوں نے ٹاپ ٹین میں فنش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سلمان برادرز نے ٹاپ 10 میں جگہ بناکر ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
اسپورٹس سے مزید