• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ جے یو آئی سیاسی اتحاد، ایم کیو ایم کو بھی حصہ بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد(صالح ظافر) ایم کیو ایم کو بھی پاکستان مسلم لیگ نواز اورمولانافضل الرحمٰن کی جے یو آئی کے سیاسی اتحاد کا حصہ بنایاجائےگا اور اتحاد میں شامل کوئی جماعت اتحاد کی کسی دوسری جماعت کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریگی۔

 اس امرکا فیصلہ لاہور میں نوازلیگ کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے مابین ہونے والی مالاقات میں کیا گیا۔ یہ طویل مدتی اور ملک گیر اتحاد ہم خیال جماعتوں کی شمولیت کےلیے کھلا رہے گا۔ 

سندھ اور بلوچستان میں سیاسی گروہوں اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

نوازلیگ اور جے یو آئی کا اتحاد خاص طور پر سند ھ اور بلوچستان پر توجہ مرکوز رکھے گا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر اتحادی سند ھ اور صوبے کے شہری علاقوں میں مزید موثر کردار ادا کرےگا۔

اہم خبریں سے مزید