• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے زمینی جنگ کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا

حماس کے خلاف کارروائی کے نام پر اسرائیل نے زمینی جنگ کا دائرہ جنوبی غزہ تک بھی بڑھا دیا، درجنوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دیئے۔

اس وقت خان یونس میں بے گھر فلسطینی بڑی تعداد میں موجود ہیں جنہیں علاقہ چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی ادارہ صحت کو بھی 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ میں گودام چھوڑنے کا حکم  دیا ہے۔

اس سے پہلے اسرائیل نے شمالی غزہ میں زمینی حملے کر کے فوج تعینات کی تھی۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے مین فائبر روٹس کاٹ دیئے، جس کی وجہ سے غزہ میں لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی مشیر نے کہا کہ امید ہے اسرائیل نے غزہ میں رہائشی 'no-strike' زونز کی شناخت کرلی ہوگی، امید کہ اسرائیل انہیں نشانہ نہیں بنائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید