قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ اب ہم آگے ہی جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی مرتبہ تاریخی کامیاب کے بعد کپتان ندا ڈار اور بسمہ معروف کا آل راؤنڈر عالیہ ریاض کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ بڑے عرصے سے خواہش تھی کہ بڑی ٹیموں کے خلاف اچھا پرفارم کریں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں اب ٹاپ ٹیموں سے اچھا مقابلہ کر رہی ہیں، اب ہم مزید آگے ہی جائیں گے۔
کپتان ندا ڈار نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو وائٹ واش کریں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ہمارے اور ینگ پلیئرز کےلیے یہ بڑا موقع ہے۔