چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل فخر ہے۔
ذکا اشرف نے ویمن ٹیم کی واپسی پر خصوصی تقریب کا بھی اعلان کیا۔