• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو حکومت پورے خطے کی سلامتی اور مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے، ترک صدر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت پورے خطے کی سلامتی اور مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ 

 دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے 44ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے بلا تعطل پہنچنے کو یقینی بنایا جائے۔ غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کو علاقائی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے۔ 

ترک صدر نے کہا غزہ میں17 ہزار بےگناہ فلسطینیوں کا قتل انسانیت کے خلاف جرم اور جنگی جرم ہے۔ 17 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کے جنگی جرم پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ پناہ گاہ کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ترکیہ خلیجی بھائیوں کی ہر قسم کی مدد کو تیار ہے جو ترک معیشت پر بھروسہ کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید