بھارتی اداکار پرابھاس راجو جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے سپر اسٹار ہیں، 44 سالہ اداکار کو تیلگو فلموں کی کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ مقام صرف اپنی فنی صلاحیتوں سے نہیں بلکہ اپنی عاجزانہ طبعیت اور کسر نفسی سے بھی حاصل کیا ہے اپنی بے پناہ کامیابیوں کے باوجود وہ اپنے پرانے مینٹورز کو نہ صرف بھولے نہیں بلکہ ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔
اس کا مظاہرہ انہوں نے حال ہی میں اپنے اداکاری کے استاد ستیانند کو ان کی سالگرہ پر ایک خوبصورت اور قیمتی سونے کی گھڑی کا تحفہ دے کر کیا۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پرابھاس نے ستیانند کو گھڑی پیش کرتے ہوئے ان نے اظہار تشکر بھی کیا۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے استاد سے مذاق کرتے ہوئے کہا ان کی کلائی کے سائز کی چھوٹے ڈائل کی گھڑی تلاش کرنے میں کافی دقت ہوئی۔ اداکار نے مزاحاً کہا اس قیمتی تحفے کو احتیاط سے رکھیے گا اور دکاندار اس کی چین بہت ٹائٹ ہونے پر بخوشی تبدیل کردے گا۔
یاد رہے کہ ستیانند اداکاری کے حوالے سے معروف کوچ اور استاد ہیں اور انہوں نے بہت سارے کامیاب اداکاروں بنی، مہیش بابو، پون کلیان اور پرابھاس کو فن اداکاری کے اسرار و رموز سے آگاہ کیا۔