چین اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلۂ خیال اور رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وانگ یی نے مستحکم، پائیدار اور صحت مند چین امریکا تعلقات کا فروغ اہم ٹاسک قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی کوششوں پر بات کی۔