فلسطینی صحافی جلال محمود نے کہا ہے کہ غزہ میں اس وقت صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیل ہر طرف بمباری کر رہا ہے۔
جلال محمود نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں، گاؤں اور ایمبولینس ہر جگہ اسرائیل بمباری کر رہا ہے۔ اسرائیل وہاں بھی بمباری کر رہا ہے جہاں فلسطینیوں کو جانے کا کہا گیا تھا۔
فلسطینی صحافی نے کہا کہ خان یونس بہت چھوٹا شہر ہے لیکن اب ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ غزہ میں شہدا اور زخمیوں کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔ وہاں ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے امکانات بہت کم ہیں۔ جلال محمود نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ جنگ بندی نہیں چاہتا، اسرائیل نے کہا ہے کہ اپنے مقاصد اور اہداف پورے کریں گے۔