غزہ میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق زمینی حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں رہائشی عمارت پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق محفوظ زون قرار دیے گئے رفح میں حالیہ دنوں میں شدید بم باری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔