• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں شدید بمباری کے سبب امداد کی فراہمی نہیں ہو پا رہی، اقوام متحدہ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔

فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز (انروا) کا کہنا ہے کہ غزہ میں شدید بمباری جاری ہے۔

انروا کے مطابق فوجی آپریشن کے سبب صورتحال مایوس کن ہو چکی ہے۔ غزہ میں شدید بمباری کے سبب ایسی صورتحال ہے کہ امداد کی فراہمی نہیں ہو پا رہی۔

انروا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی پناہ گاہیں بےگھر فلسطینیوں سے بھر چکی ہیں، غزہ میں شدید ضروریات پوری کرنے کیلئے امداد ناکافی ہے۔ 

انروا کے ذمہ داروں نے کہا کہ غزہ میں انروا امدادی آپریشن کو مسدود کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید