ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تعلیم، توانائی اور زرعی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور غزہ کی صورتحال عالمی ناانصافی کا نتیجہ ہے۔ فلسطین اور غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم ہو رہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ضروری ہے۔